ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یلاپور میں بس اور ٹینکر کی خطرناک ٹکر؛ دو شدید زخمی

یلاپور میں بس اور ٹینکر کی خطرناک ٹکر؛ دو شدید زخمی

Sat, 08 Sep 2018 22:22:49    S.O. News Service

بھٹکل8/ستمبر (ایس او نیوز)  ضلع اُترکنڑا کے یلاپور میں سرکاری والوو بس اور ٹینکر کے درمیان ہوئی خطرناک ٹکر میں ٹینکر پر سوار ڈرائیور اور کلینر شدید زخمی ہوگئے، البتہ بس پر سوار سبھی مسافر محفوظ رہ گئے۔

حادثہ آج سنیچر صبح  کی اولین ساعتوں میں یلاپور تعلقہ کے اربیل گھاٹ پر پیش آیا۔

ذرائع نے بتایا کہ بس  بنگلور سے گوا جارہی تھی، جس کے دوران یلاپور گھاٹ پر یہ حادثہ پیش آیا۔

دونوں زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حادثے میں بس ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئی ہیں، البتہ دیگر سبھی مسافر محفوظ ہیں۔

حادثے میں ٹینکر کا اگلا حصہ بھی کافی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوا ہے۔

یلاپور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: